پاک ایران سرحد دوبارہ کھل گئی


پاک ایران سرحد دوبارہ کھل گئی

ایران کے حکام نے جشن نو روز کی تقریبات کے سلسلے میں 3 ہفتوں تک زیرو پوائٹ کو بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے جشن نو روز کی تقریبات اور تعطیلات کے سلسلے میں 3 ہفتوں تک زیرو پوائٹ کو بند رکھنے کے بعد دوبارہ کھول دیا ہے۔

پاکستان کے سرحدی حکام نے بتایا کہ بندش کے دوران دونوں جانب سے تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں تاہم زیرو پوائنٹ کی بندش کے دوران ویزا اور پاسپورٹ کے حامل تاجروں کو سرحد عبور کرنے کی اجازت تھی۔

ایک مقامی عہدیدار نے بتایا کہ سرحد کی بندش سے بیشتر کھانے کی اشیاء اور دیگر چھوٹی مصنوعات لے جانے والے تاجر متاثر ہوتے ہیں اور وہ دونوں جانب کے سرحدی احکام کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایران کے سرحدی علاقے تافتان سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد زیرو پوائٹ کے ذریعے سرحد پار تجارت کرتی ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان آمد و رفت کا یہ سرحدی راستہ 20 مارچ کو جشن نو روز کے سلسلے میں بند کیا گیا تھا، یہ جشن ہر سال ایران میں بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری