پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ون ڈے سیریز کا آخری میچ آج کھیلا جائے گا

تین ون ڈے میچوں کی سیریز تاحال ایک ایک میچ سے برابر ہونے کے باعث اس تیسرے اور  آخری  میچ نے فائنل کی اہمیت اختیار کر لی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق تین ون ڈے میچوں کی سیریز تاحال ایک ایک میچ سے برابر ہے۔

 تیسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔

آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جو بھی ٹیم یہ میچ جیتے گی اس کے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے کے امکانات بڑھ جائیں گے جبکہ ہارنے والی ٹیم کو کوالیفائر راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ ویسٹ انڈیز کی قیادت جیسن ہولڈر کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز 1۔1 سے برابر ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری