شام اور عراق میں 200 جرمن، کرد جنگجوؤں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں


شام اور عراق میں 200 جرمن، کرد جنگجوؤں کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں

جرمنی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ شام اورعراق میں دہشت گرد ٹولہ داعش کے خلاف 200 جرمن شہری، کرد مسلح افراد کے شانہ بشانہ لڑرہے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وزارت داخلہ نے خبر دی ہے کہ 200 سے زائد جرمن شہری کردوں کی مدد کے لئے شام اور عراق گئے ہوئے ہیں۔

جرمن حکام کا کہنا ہے کہ عراق یا شام جانے والے  204 میں سے 69 افراد کا تعلق جرمن سے ہے۔

واضح رہے کہ 2013 سے اب تک شام اور عراق میں لڑنے والے 102 جرمن شہری ملک واپس جا چکے ہیں جن میں سے 43 جرمنی الاصل اور باقی تارکین وطن بتائے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ شام میں تین جرمن شہری ترک حملوں میں مارے گئے تھے۔

جرمن حکومت اپنے شہریوں کو شام اور عراق میں جا کر لڑنےسے خبردار کرچکی ہے لیکن جرمن شہریوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑ رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری