پاکستان ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے


پاکستان ہمسایہ ممالک سمیت پوری دنیا سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے

رسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائیوں سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا مضبوط دفاع کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمسلح افواج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک اور ہمسائیوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے تقاضے تبدیل ہورہے ہیں، انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو بھی کلیدی قرار دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ کامیابی کیلئے کوئی مختصر راستہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اکیڈمی اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے اور آپ پر ملکی دفاعی کی بھاری ذ مہ داری عائد ہوتی ہے۔

پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں وزیراعظم کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرایا گیا جبکہ نواز شریف نے کیڈٹس کو ایوارڈ اور ٹرافیوں سے بھی نوازا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری