امریکی وزیر خارجہ کا دورہ روس


امریکی وزیر خارجہ کا دورہ روس

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا یہ پہلا روسی دورہ ہے۔ اپنے اس دورے میں وہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے معاملے پر روس امریکہ اور ہم خیال ممالک کے ساتھ کھڑا ہو یا پھر ایران، حزب اللہ اور بشار الاسد کا ساتھ دے۔

دورسی جانب روسی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ سے بامعنی مذاکرات چاہتے ہیں اور تناؤ ختم کرنے کے لیے واشنگٹن سے مل کر کام کرنے کو تیار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ سے دہشتگردی، شام اور یوکرائن سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔

شام کے معاملے پر امریکہ روس کشیدگی کے تناظر میں ریکس ٹلرسن کے دورے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری