حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں جشن ولادت امیرالمومنین علیہ السلام کی پروقار تقریب


حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا میں جشن ولادت امیرالمومنین علیہ السلام کی پروقار تقریب

مولا علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے شام کے مقدس مقامات بالخصوص روضہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا کو بڑی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور روضے کے اطراف والے علاقوں میں بھی نہایت خوبصورتی سے چراغاں کیا گیا تھا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے جشن کے موقعے پر شام سمیت دنیا بھر سے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے جشن مولود کعبہ میں شرکت کرنے کیلئے حرم حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔

حضرت زینب س کے روضہ مبارکی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں دنیا بھر خاص کر اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان اورعراق سے تعلق رکھنے والے زائرین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شام کے بزرگ عالم دین جناب شیخ طارق الیوسف نے تسنیم نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "ہم سب بی بی زینب کو ان کے والد گرامی کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے ھدیہ تبریک پیش کرنے آئیں ہیں"۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف ملکوں سے زائرین کے جوق در جوق قافلے آتے ہیں دہشت گردانہ کارروائیوں سے کوئی نہیں ڈرتا کیوں کہ حسینی حوصلے بلند ہیں۔

اس پر وقار تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران سے امام خامنہ ای کے نمائندے نے بھی شرکت کی اور جشن کے شرکاء سے خطاب بھی کیا۔

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری