عراقی فضائیہ کا داعش کے تیل بردار ٹینکروں پر حملہ


عراقی فضائیہ کا داعش کے تیل بردار ٹینکروں پر حملہ

عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے داعش کو تیل پہنچانے والے کئی ٹینکروں کو تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حشد الشعبی کا کہنا ہے کہ عراقی جنگی طیاروں نے موصل کے دائیں کنارے میں داعش کو تیل پہنچانے والے کئی ٹینکروں کو تباہ کردیا ہے۔

حشد الشعبی کے بیان کے مطابق عراقی فوج کی بمباری میں تیل سے بھرے کئی ٹرکوں سمیت بم بنانے والا ایک کارخانہ بھی تباہ ہوا ہے۔

عراقی رضاکار فورسز کے ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ قادمون یا نینوا فورس نے البرموک اور الثورہ نامی علاقوں پر بمباری کرکے داعش کے کئی بکتر بند گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے صنعتی علاقے غانم السید میں کارروائی کرکے ایک بم بنانے والے کارخانے کو تباہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ موصل بغداد کے بعد عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج نے موصل کے اکثر علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصل آپریشن میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ہزاروں جوان حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری