کابل: داعش کے خودکش حملے میں 5 شہری شہید، 3 زخمی


کابل: داعش کے خودکش حملے میں 5 شہری شہید، 3 زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 5 افراد شہید اور 3 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دہشتگرد گروہ داعش نے ذمہ داری قبول کر لی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق داعش کی جانب سے کابل شہر کے مرکزی حصے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں عام شہری شہید ہوئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے کابل شہر کے مرکزی حصے میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا۔

دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خودکش بمبار نے صدارتی محل کے انتظامی امور کے دفتر کے گیٹ پر اس وقت حملہ کیا جب حکومتی اہلکار اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری