ماسکو: شام پر امریکی حملہ دنیا کے امن و امان پر حملہ ہے


ماسکو: شام پر امریکی حملہ دنیا کے امن و امان پر حملہ ہے

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام پر امریکی حملے کو دنیا کے امن و امان پر حملہ قرار دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ شامی وزیر خارجہ ولید معلم 13 اور 14 اپریل (جمعرات اور جمعہ) کو ماسکو کا دورہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وحید معلم اپنے روسی ہم منصب کیساتھ شام پر امریکی حملے کے نتائج کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

ماریا کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ جمعہ کو ماسکو میں روس، ایران اور شام کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں سہ فریقی اجلاس منعقد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کو قطری اور امریکی وزرائے خارجہ بھی ملاقات کریں گے۔

روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: ماسکو نے شام پر امریکی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن کیساتھ ہونے والے معاہدے کو منسوخ کردیا ہے اور اس حملے کو دنیا کے امن و امان پر حملہ قرار دیا ہے۔

ماریا کے مطابق، بعض ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کہ روس شام پر امریکی حملے سے پہلے سے آگاہ تھا، جھوٹ پر مبنی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے گزشتہ جمعے کو شام کے شہر حمص کے السعیرات ایئربیس پر 59 میزائل داغے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری