گائے کے بجائے خواتین کو تحفظ دیا جائے، جیا بچن کا پارلیمنٹ میں مطالبہ


گائے کے بجائے خواتین کو تحفظ دیا جائے، جیا بچن کا پارلیمنٹ میں مطالبہ

راجیہ سبھا کی رکن اور بالی ووڈ کی اداکارہ جیا بچن نے بھارتی سورماوں سے گائے کی بجائے خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق راجیہ سبھا کن رکن جیا بچن نے پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران خواتین کو تحفظ دینے کا مطالبہ کردیا ۔

انہوں نے نکتہ اٹھایا کہ ہم گائے کی حفاظت کے لیے تو بڑے بڑے اقدامات اٹھا رہے ہیں لیکن خواتین پر مظالم میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لہذا ان کے تحفظ کے لیے بڑے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ جیا بچن نے وزیر اعلیٰ مغربی بنگال ممتا بینرجی کے حق میں آواز اٹھائی ہے جن کے سر کی قیمت بی جے پی کے رہنماﺅں کی جانب سے رکھی گئی۔

یاد رہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی اپنے عروج پر ہے۔ ایک طرف کشمیری بھارت سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ جبکہ بھارتی سکھ بھی الگ ریاست بنانے کی تحریک میں سرگرم نظر آرہے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ بھارت میں صنف نازک کے ساتھ بدترین سلوک کی خبریں آئے روز منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔

بھارت میں خواتین اس قدر غیر محفوظ ہیں کہ بعض ممالک نے اپنی شہری خواتین کو بھارت کا سفر کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

دوسری جانب یہی بھارت گائے کے تحفظ کو لے کر اس قدر حساس ہے کہ گائے کے ذبح کرنے پر حال میں ہی عمر قید کی سزا کا قانون پاس کیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری