بھارت کی کوہ ہمالیہ کو دوبارہ ماپنے کی تیاری


بھارت کی کوہ ہمالیہ کو دوبارہ ماپنے کی تیاری

بھارت نیپال کے ساتھ مل کرکوہ ہمالیہ کی دوبارہ پیمائش کر نے کا منصوبہ رواں سال شروع کرے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق 1855 میں سر جارج ایورسٹ کی قیادت میں پہلی بار کوہ ہمالیہ کی پیمائش کی گئی تھی اور اسے بلند ترین پہاڑ قرار دیا گیا تھا۔

تاہم بھارت نے1956میں کوہ ہمالیہ کی دوبارہ پیمائش کی تھی۔ 

2015 کے گورکھا زلزلے کے بعد ان خدشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ کوہ ہمالیہ اپنی جگہ سے سرک رہا ہے اور اس کی بلندی میں کچھ کمی ہوسکتی ہے۔

بھارت نے نیپال کے ساتھ مل کر اب دوبارہ پیمائش کا فیصلہ کیا ہے۔ 

واضح رہے کہ دوسری جانب تاحال حکومت نیپال نے اس منصوبے پر رضامندی ظاہر نہیں کی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری