دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلہ میں شرکت پر تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو


دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی بیساکھی میلہ میں شرکت پر تسنیم نیوز کی خصوصی رپورٹ + ویڈیو

دنیا بھر سے سکھ مت کے پیروکاروں کی مذہبی تہورا بیساکھی میں شرکت کے لئے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

خبر رساں ادارہ تسنیم: دنیا بھر سے سکھ مت کے پیروکاروں کی مذہبی تہورا بیساکھی میں شرکت کے لئے گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ مقام سکھ مذہب کے ماننے والوں کے لئے مقدس ہے اور وہ ہر سال اسکی یاترا کے لئےپاکستان کا رخ کرتے ہیں۔

رواں سال بھارت سے تین ہزار، دنیا کے دیگر ممالک سے دو سو سکھ یاتری بیساکھی میلہ میں شرکت کے لئے پہنچے ہیں۔

پاکستان کے دیگر شہروں سے بھی چار ہزار سکھ یاتری حسن ابدال میں ہونے والے بیساکھی میلہ میں شریک ہیں۔

سکھ یہاں آکر مقدس چشمے کے پانی سے اشنان کرتے ہیں اور اپنے روحانی پیشوا گرونانک کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

 

 

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری