ترجمان افغان طالبان کی تسنیم سے گفتگو میں ملا ہیبت اللہ کی ہلاکت کی تردید


ترجمان افغان طالبان کی تسنیم سے گفتگو میں ملا ہیبت اللہ کی ہلاکت کی تردید

افغان طالبان کے ترجمان نے داعش سے وابستہ افراد کی جانب سے کئے گئے ملا ہیبت اللہ کی ہلاکت پر مبنی دعوے کو مسترد کردیا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایسے موقع پر جب بعض ذرائع ابلاغ نے داعش سے وابستہ افراد کے حوالے سے افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ کے مسموم ہونے کی خبر دی ہے, اس گروہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تسنیم نیوز کیسات بات کرتے ہوئے اس دعوے کی تردید کی ہے.
اس گروہ کا بیان بھی جلد ہی سامنے آنے والا ہے.


بعض ذرائع ابلاغ بالخصوص افغانستان کے "1 چینل" نے بتایا تھا کہ داعش سے وابستہ افراد کی جانب سے ارسال شدہ بیان کے مطابق, افغان طالبان کے رہنما ملا ہیبت اللہ مسموم ہونے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں.


ان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان اپنے امیر کی ہلاکت کی خبر اس گروہ کے سابقہ رہنماوں کی طرح چھپا رہے ہیں.


واضح رہے افغانستان کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے سیاسی ماہر نظر محمد مطمئن نے اس قسم کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ بعض ذرائع ابلاغ افغان طالبان کے امیر کے ٹھکانے کا پتہ لگانے کی غرض سے ایسی خبریں نشر کرتے ہیں اور یہ ان کی پہلی اور آخری کوشش ہوگی.

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری