موصل؛ 13 داعشی ہلاک، بارود سے بھری گاڑی تباہ


موصل؛ 13 داعشی ہلاک، بارود سے بھری گاڑی تباہ

جمعرات کو عراقی پولیس نے موصل کے پرانے علاقے میں کارروائی کرکے ایک بارود سے بھری گاڑی کو تباہ اور 13تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز عراقی سیکورٹی فورسز نے پرانے موصل میں کارروائی کرکے تکفیری دہشت گردوں کو سخت نقصان پہنچایا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 13 تکفیری دہشت گرد ہلاک اور ایک بارود سے بھری گاڑی سمیت 7 بکتربند گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔

جنرل رعد شاکر نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی پولیس کے کئی دستوں نے پرانے موصل اور جامع مسجد النوری کے مضافات میں تکفیریوں کے خلاف سخت حملے کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کے حملوں میں 13 داعشی ہلاک، ایک بارود سے بھری گاڑی سمیت 7 بکتر بند گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں۔

شاکر نے مزید کہا: عراقی فورسز نے موصل کے علاقے کوی الطیران میں داعش سے متعلق ایک ڈرون طیارے کو بھی مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فورس النوری جامع مسجد سے صرف 300 میٹر کے فاصلے پر ہے اور جلد ہی مسجد کو تکفیری دہشت گردوں سے آزاد کرانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ موصل، بغداد کے بعد عراق کا دوسرا بڑا شہر ہے جس پر داعش نے قبضہ کرلیا تھا تاہم عراقی فوج نے موصل کے اکثر علاقوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرالیا ہے۔

موصل آپریشن میں عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے ہزاروں جوان حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے  (پیر 17 اکتوبر2016) کو موصل شہر کی دہشت گرد گروہ داعش سے آزادی کے لئے وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری