سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو کے قریب ایک اور دھماکہ، ایک روسی شدید زخمی


سینٹ پیٹرزبرگ میٹرو کے قریب ایک اور دھماکہ، ایک روسی شدید زخمی

سینٹ پیٹرزبرگ میں میٹرو کے قریب دھماکا کیا گیا ہے جس میں ایک روسی نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق، روسی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سینٹ پیٹرزبرگ میں میٹرو کے قریب دھماکا کیا گیا ہے جس میں ایک 17 سالہ روسی نوجوان شدید زخمی ہوا ہے۔

دھماکہ میٹرو کے قریب کتابخانے کی گیٹ پر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پچھلے ہفتے روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ کی زیر زمین ٹرین سسٹم میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئےتھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری