ہنگامی حالت میں توسیع کی جائے گی، اردغان


ہنگامی حالت میں توسیع کی جائے گی، اردغان

ترک صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری ہنگامی حالت میں توسیع کا قوی امکان ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں جاری ہنگامی حالت میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔

خیال رہے ترکی میں بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ہنگامی حالت کا نفاذ کیا گیا تھا تاہم جس کی مدت رواں مہینے ختم ہونے والی ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہنگامی حالت کی مدت ختم ہونے والی ہے جس کی مزید توسیع دینے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ترک الیکشن کمیشن نے 16 اپریل کو دستوری ریفرنڈم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اِس ریفرنڈم میں دستوری ترامیم کی توثیق سے حکومتی اختیارات وزیراعظم سے صدر کو منتقل ہو جائیں گے۔

یاد رہے کہ ترک حکومت بغاوت کی کوشش میں ملوث ہونے کے شبہے میں  ہزاروں سرکاری ملازمین کو عہدوں سے برطرف کرچکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری