عراقی نوجوانوں کی عظیم قربانی نے درجنوں افراد کی جان بچالی


عراقی نوجوانوں کی عظیم قربانی نے درجنوں افراد کی جان بچالی

داعشی دہشتگردوں کا ارادہ تھا کہ ایک دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اور خودکش بمبار کے ذریعے تلعفر میں موجود حشدالشعبی کے ٹھکانوں کو تباہ کرکے موصل پر حملہ کریں تاہم عراقی نوجوانوں نے اس گروہ کے عزائم کو خال میں ملادیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے موصل کے میدان جنگ سے رپورٹ دی ہے کہ دہشتگرد گروہ داعش نے موصل کے ایک دیہات حمزہ میں موجود عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ٹھکانے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی اور خودکش بمبار کے ذریعے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جسے عراقی نوجوانوں نے ناکام بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق، خودکش بمبار دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی سمیت زوردار دھماکے سے اڑکر ہلاک ہوگیا۔

دہشتگرد گروہ داعش کی دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی ایسے موقع پر عوامی رضاکار فورسز کی جانب بڑھتی ہے جب حشد الشعبی کے دو نوجوان اسے روکنے کیلئے میدان میں آتے ہیں اور ان میں سے ایک نوجوان داعشی ڈرائیور کی فائرنگ سے شہید ہوجاتا ہے اور دوسرا نوجوان گاڑی کو روکنے کیلئے آگے بڑھتا ہے اور وہ بھی شہید ہوجاتا ہے، جبکہ داعشی دہشتگرد بھی عراقی نوجوانوں کی جانب سے اس دلیرانہ کارروائی میں ہلاک ہوجاتا ہے۔

حشدالشعبی کے ان دو نوجوانوں کی عظیم قربانی کے سبب دسیوں دیگر نوجوان نجات پاتے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری