افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرانے کے بعد ٹرمپ کی شمالی کوریا کو تنبیہ


افغانستان پر دنیا کا سب سے بڑا بم گرانے کے بعد ٹرمپ کی شمالی کوریا کو تنبیہ

افغانستان میں دہشتگرد گروہ داعش کیخلاف دنیا کے سب سے بڑے غیر جوہری بم استعمال کرنے والے امریکی صدر نے شمالی کوریا کو ایک نیا پیغام دیا ہے اور اسے ایک مسئلہ قرار دیکر اس سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گزشتہ رات کو افغانستان میں امریکی فوجوں کے ذریعہ استعمال کئے گئے دنیا کے سب سے بڑے بم جسے مدر آف آل بمبز (MOAB) کا نام دیا گیا ہے، سے متعلق سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا ایک مشکل ہے جس کا جلد ہی حل تلاش کیا جائے گا۔

واضح رہے افغانستان میں استعمال شدہ سب سے بڑے بم کے کچھ لمحوں بعد ہی ٹرمپ نے ان خیالات کا اظہار کیا ہے۔

اسی دوران شمالی کوریا کے بانی کیم ایل سونگ کی 150ویں برسی کے موقع پر شمالی کوریا کی جانب سے چند دیگر میزائلوں کے تجربات کا امکان ہے۔

 ٹرمپ نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایٹمی مہارت حاصل کرنے کے جنون میں مبتلا شمالی کوریا پر لگام لگانے میں امریکہ کی مدد کرے۔

ٹرمپ نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ اگر شمالی کوریا کے حوالے میں چین تعاون کیلئے آمادہ نہ ہوا تو ان کا ملک تنہا ہی کوریا کے خلاف اقدام کرنے پر مجبور ہوگا۔ 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری