پاکستان میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری، کراچی میں ایک اور ڈاکٹر قتل


پاکستان میں بے گناہ شہریوں کا قتل عام جاری، کراچی میں ایک اور ڈاکٹر قتل

گزشتہ روز تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر ذوالفقار مرتضی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ کراچی کے کھارادر علاقے میں حاجی ہارون کالج کے نزدیک ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو زخمی ڈاکٹر ذوالفقار مرتضی آج (جمعہ کو) زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگئے ہیں۔

لواحقین کے مطابق ڈاکٹر ذوالفقار کو کال کرکے گھر سے باہر بلایا گیا اور ٹارگٹ کرکے قتل کیا۔

پاکستان کے طول و عرض میں ایک منظم منصوبے کے تحت مسلمانوں بالخصوص شیعہ ڈاکٹرز، پروفیسرز، وکلاء، شاگرد اور دیگر پروفیشنل کو قتل کیا جا رہا ہے جبکہ کالعدم اور دہشتگرد تنظیمیں دندناتے پھرتے ہیں اور اکثر واردات کی ذمہ داری بھی علنی قبول کرتے رہے ہیں۔ 

واجح رہے کہ 2001 سے لیکر اب تک تقریباً 400 دھشت گردی کے حملے شیعہ برادری پر ہوئے جس میں 2000 سے زیادہ  شیعہ ہلاک اور 5000 کے قریب  شیعہ زخمی ہوئے ہیں۔

حکومت پاکستان نے بے گناہ شہریوں کے قتل عام کو روکنے کے لئے تاحال ٹھوس اقدامات نہیں اُٹھائے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری