روسی فضائی حملوں میں القاعدہ کے ذیلی گروہ "النصرہ فرنٹ" کے 29 کمانڈر ہلاک


روسی فضائی حملوں میں القاعدہ کے ذیلی گروہ "النصرہ فرنٹ" کے 29 کمانڈر ہلاک

صوبہ ادلب میں روسی جنگی جہازوں نے حملہ کرکے القاعدہ کے ذیلی گروہ النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 29 کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبہ ادلب میں روسی جنگی جہازوں نے حملہ کرکے النصرہ فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 29 رہنماؤں کو ہلاک کردیا ہے۔

روسی لڑاکا طیاروں نے النصرہ فرنٹ کے ایک اہم اجلاس پر بمباری کرکے متعدد دہشت گرد کمانڈروں کو ہلاک کردیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ النصرہ فرںٹ کے کمانڈروں کا اہم اجلاس جسر الشغور نامی علاقے میں جاری تھا۔

رپورٹ کے مطابق روسی فوج نے دہشتگردوں کے اس ٹھکانے کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم دہشت گرد گروہ کے 29 رہنما ہلاک  ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حملہ روس کے فوجی انٹیلی جنس ادارے کی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کیا گیا ہے۔

یاد رہے روس شامی حکومت کی حمایت کررہا ہے اور شام میں موجود اسرائیلی و سعودی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری