پاکستان کی اقتصادیات میں ایک اہم باب/ پاک ایران کے مرکزی بینکوں میں معاہدہ


پاکستان کی اقتصادیات میں ایک اہم باب/ پاک ایران کے مرکزی بینکوں میں معاہدہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران نے دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کر دیے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے پر دستخط تہران میں ہوئے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق کہا گیا ہے کہ 'اسٹیٹ بینک اور بینک مرکزی جمہوری اسلامی ایران کے درمیان بینکنگ ایند پیمنٹ ایگریمنٹ (بی پی اے) کے ایک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے نائب گورنر ریاض ریاض الدین اور ایران کے مرکزی بینک کے نائب گورنر غلام علی کمیاب نے اپنے اپنے مرکزی بینک کی جانب سے معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے ایک طریقہ کار ترتیب دینے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 'اس طریقہ کار کو لیٹر آف کریڈیٹ کے ذریعے اور بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے تحت ہونے والی تجارت کی ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جائے گا'۔

دونوں بینک اب اپنے ماتحت بینکوں کو بی پی اے کے تحت تجارتی لین دین میں باقاعدہ ذمہ دارادارے کے طور پر کام کرنے کے لیے دعوت دیں گے۔

پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 'طریقہ کار کے حوالے سے تفصیلات اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کی جائیں گی'۔

واضح رہے کہ ہمسایہ ممالک میں اگر بینکنگ چینل بحال ہو جاتے ہیں تو دوطرفہ تجارت کی وجہ سے نہ صرف دونوں ممالک کی درآمدت میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان اور ایران کےتعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری