جنوب مشرقی ترکی میں بم دھماکہ، 2ہلاک اور 2زخمی


جنوب مشرقی ترکی میں بم دھماکہ، 2ہلاک اور 2زخمی

ترکی کے صوبہ وان میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صوبہ وان میں ہونے والے بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک  سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبہ وان میں ایک زور دار دھماکہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلح کردستان ورکرز پارٹی کے حامیوں نے ترک سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔

بم سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور سیکورٹی فورسز کی گاڑی قریب آتے ہی دھماکہ کیا گیا، دھماکے میں ترک سیکورٹی فورسز کے ایک  افسر اور ایک سپاہی ہلاک اور دیگر دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ترک ذرائع  کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی ترکی میں دہشت گردانہ حملے ہوتے رہتے ہیں حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے مسلح کردستان ورکرز پارٹی کے عناصر کررہے ہیں۔

ترک حکومت نے کردستان ورکرز پارٹی (pkk) کو دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے۔

کردستان ورکرز پارٹی 31 سالوں سے ترک فوج کے خلاف آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری