دنیا بھر کو ایٹمی تجربات سے باز رکھنے والے امریکہ کا ایٹمی تجربہ


دنیا بھر کو ایٹمی تجربات سے باز رکھنے والے امریکہ کا ایٹمی تجربہ

امریکہ نے نیوکلیئر گریویٹی بم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا میں کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران سے شمالی کوریا تک ایٹمی تجربات کرنے پر آنکھیں دکھانے والے امریکہ نے خود ایٹمی بم کا تجربہ کر کے دنیا کو اپنی دوغلی پالیسی کا ایک اور ثبوت دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے بی61 کے ذریعے نیوکلیئر بم 12کا تجربہ امریکی ریاست نیو اڈا کے تنوپہ ٹیسٹ رینج میں کیا۔

یہ تجربہ این این ایس اے اور امریکی ایئر فورس نے مشترکہ طور پر کیا۔ بم گرانے کے اس عمل کو جدید گریویٹی نیوکلیئر بم کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بم ایف16کے ذریعے با آسانی گرایا جا سکتا ہے جبکہ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بہت جلد یہ بم نیٹو فورسز کو فراہم کردئیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکہ نے افغانستان میں بموں کی ماں کہلایا جانے والے تباہ کن بم استعمال کیا تھا۔

دوسری جانب تجزیہ کار امریکہ کی جانب سے کئے گئے اس ایٹمی حملے کو شمالی کوریا کے ساتھ حالیہ امریکی کشیدگی کے تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری