کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرسکتے ہیں/ ایٹمی حملے کا جواب ایٹمی ہتھیار سے ہی ہوگا


کسی بھی وقت جوہری تجربہ کرسکتے ہیں/ ایٹمی حملے کا جواب ایٹمی ہتھیار سے ہی ہوگا

شمالی کوریا کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ جب چاہیں جوہری تجربہ کرسکتے ہیں جبکہ جوہری حملے کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے ہی دیا جائے گا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے وزیر خارجہ ہانسونگ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک امریکی دھمکیوں کے پیش نظر کسی بھی وقت نئے جوہری تجربے کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے جوہری تجربوں کے بارے میں ملکی سطح پر مشاورت کی جارہی ہے اور اعلیٰ حکام اس کے بارے میں کوئی اہم فیصلہ کریں گے۔

نئے جوہری تجربے کہاں کئے جائیں گے اس کے بارے میں بھی اعلیٰ حکام فیصلہ کرنے والے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "شمالی کوریا امریکی عداوت مندانہ پالیسیوں کا مقابلہ کریگا۔"

خیال رہے کہ امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری پروگرام کی وجہ سے شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔

امریکہ نے  جنگی طیارہ بردار بحری بیڑوں کو شمالی کوریا کی جانب روانہ کردیا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کیا جارہا ہے۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی امریکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، جوہری حملے کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سے ہی دیا جائے گا۔

شمالی کوریا کے رہنما نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ان کا ملک کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمہ وقت تیارہے۔

شمالی کوریا نے ایک اور بیلسٹک میزائل کو بھی نمائش کیلئے رکھا ہے جو آبدوزوں کے ذریعے فائر کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ آج شمالی کوریا میں اس ملک کے بانی کی سالگرہ کے موقع پر نہایت پرکشش فوجی پریڈ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری