اردوغان کا جرمن صحافی کو آزاد کرنے سے انکار


اردوغان کا جرمن صحافی کو آزاد کرنے سے انکار

استنبول میں گرفتار شدہ جرمن صحافی کی رہائی کے لئے جرمن حکومت کی جانب سے کئی مرتبہ درخواستوں کے باوجود ترک صدر نے کہا: "جب تک حکومت میرے ہاتھ میں ہے، ان کو برلن کے حوالے نہیں کرونگا۔"

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی میں گرفتار شدہ جرمن صحافی ڈینیز یوسل کو برلن کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے۔

استنبول میں گرفتار شدہ جرمن صحافی کی رہائی کے بارے میں ترک صدر نے کہا: "جب تک حکومت میرے ہاتھ میں ہے، جرمن صحافی کو برلن کے حوالے نہیں کرونگا۔"

انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت ہم سے ایسے صحافی کی رہائی کا مطالبہ کررہی ہے جو دہشتگردی میں ملوث ہے۔

اردوغان نے جرمن صحافی پر کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کیساتھ روابط رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے اسے ایک جاسوس اور دہشتگرد قرار دیا۔

واضح رہے کہ جرمن حکام سمیت کئی سیاستدانوں نے اردوغان سے یوسل کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم ترک صدر اس مطالبے کو مسترد کرتے آرہے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری