شفافیت کی جانب ایک اور قدم / پاکستان میں صنعت شماری


شفافیت کی جانب ایک اور قدم / پاکستان میں صنعت شماری

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مرتب شدہ سوال نامہ کے مطابق صنعتکاروں کو اثاثوں اور ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ملک میں مردم شماری کے ساتھ ساتھ صنعت شماری کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات نے صنعت شماری کیلئے سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے ریجنل آفیسز کو معلومات اکھٹی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

ہر صنعتکار کو اثاثوں کی مکمل معلومات کے ساتھ ٹیکس ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی دینا ہو گا۔

اس کے علاوہ خام مال کی خرید و فروخت اور فیکٹری ملازمین کی تفصیلات بھی فراہم کرنا پڑیں گی۔

ادراہ شماریات نے تمام معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک سوال نامہ مرتب کیا ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ قومی مفاد میں صنعتکار تمام معلومات ادارے کو جمع کرائیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے ملک میں صنعتوں کی تعداد اور ان کی پیداوار کا پتا چل سکے گا جس سے دستاویزی معیشت کو فروغ ملے گا اور ٹیکس وصولیوں میں بھی اضافہ ہو گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری