مغربی موصل، داعش کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ


مغربی موصل، داعش کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ

دہشت گرد تکفیری ٹولہ داعش نے مغربی موصل میں عراقی فورسز کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے۔

تسنیم نیوز:عراقی سیکورٹی ذارئع کا کہنا ہے کہ داعش کے قبضے سے حال ہی میں آزاد ہونے والے مغربی موصل کے ایک علاقے پر دہشت گردوں نے زہریلی گیس سے حملہ کردیا ہے۔

عراقی انسداد دہشت گردی کے ایک اعلیٰ اہلکار کا کہنا ہے کہ داعشی نے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال الانبار نامی علاقے میں کیا ہے۔

الانبار نامی علاقے پر داعشی دہشت گردوں نے کلورین گیس کے کئی گولے داغے ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق زہریلی گیس کی وجہ سے 7 عراقی فوجی متاثر ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضا کار فورسز مغربی موصل میں داعش کے خلاف آپریشن کررہے ہیں۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی موصل کا 50 فی صد علاقہ دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے جبکہ مشرقی موصل مکمل طور پر دہشت گردوں سے آزاد کرالیا گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری