ترکی؛ آئین میں ترمیم کیلئے ریفرنڈم، ووٹنگ کا آغاز ہوگیا


ترکی؛ آئین میں ترمیم کیلئے ریفرنڈم، ووٹنگ کا آغاز ہوگیا

ترکی میں صدارتی اختیارات بڑھانے اور آئینی تبدیلیوں سے متعلق ریفرنڈم کےلئے ووٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی میں نئے صدارتی نظام کے حوالے سے ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے جس میں ترک شہری آئین میں ترمیم کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 کروڑ 53 لاکھ انیس ہزار دو سو بائیس رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ترک شہریوں نے آئین کی ترمیم کے حق میں ووٹ ڈالا تو 1923 کے بعد آئین کی سب سے بڑی تبدیلی شمار ہوگی۔

کامیابی کی صورت میں ترکی میں پارلیمانی نظام کے بجائے صدارتی نظام نافذ ہوگا اور رجب طیب اردغان کے اخیتارات میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

مخالفین کا کہنا ہے کہ اس ترمیم سے ملک میں عملی طور پر ڈیکٹیٹر شب قائم ہوجائے گی جبکہ حامیوں کا کہنا ہے کہ ملک سے عدم استحکام کا خاتمہ ہوگا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری