مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں / پاکستان میں حفاظت کے سخت انتظامات


مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں / پاکستان میں حفاظت کے سخت انتظامات

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منارہے ہیں جبکہ پاکستان میں اس دن کے لئے حفاظت کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج دنیا بھر کے مسیحی مذہبی جوش و خروش سے ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں۔

کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے سینکڑوں گرجا گھروں میں ایسٹر کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں۔

ایسٹرکے موقع پرسیکورٹی کے بھی سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

گرجا گھروں میں آنےوالوں کی میٹل ڈی ٹیکٹرز سے تلاشی لی جا رہی ہے، جبکہ انہیں واک تھرو گیٹ سے گزارا جا رہا ہے۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ لاہورکے گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے8ہزار سےزائد اہلکار تعینات ہیں۔

اس موقع پر پوپ فرانسس نے پیغام دیا ہے کہ پناہ گزینوں، غریبوں اور پسماندہ طبقوں کے دکھ، درد اور مشکلات کو سمجھا جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری