دمشق کے مضافات میں شدید جھڑپیں، شامی فوج کے جال میں پھنسے جیش الاسلام کے دہشت گرد


دمشق کے مضافات میں شدید جھڑپیں، شامی فوج کے جال میں پھنسے جیش الاسلام کے دہشت گرد

موصولہ اطلاعات کے مطابق القابون کے علاقے کو دہشت گردوں کے چنگل سے چھڑانے کیلئے شامی افواج کی کارروائیاں جاری ہیں۔

دمشق سے تسنیم نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جیش الاسلام کے دہشت گردوں نے سرنگوں کے ذریعہ شامی افواج سے مقابلہ کرنے کے دوران شامی فوج کو اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کی جنہوں نے پیچھے سے حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

ایسی حالت میں جب دہشتگرد شامی افواج پر پیچھے سے اچانک حملہ کرتے ہوئے ان پر کاری ضرب لگائیں، دیکھتے ہی دیکھتے شامی افواج نے دہشت گردوں کے منصوبے پر پانی پھیردیا اور شدید جھڑپوں کے بعد دہشت گردوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

ان جھڑپوں میں اکثر دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کچھ سرنگوں کے راستے فرار ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے اس آپریشن کے درمیان دہشت گردوں کے ایک ٹینک نیز دو دیگر گاڑیوں کو منہدم کرتے ہوئے اس جگہ کا محاصرہ کر لیا جہاں سے دہشت گردوں نے سرنگ بنانے کی ابتداء کی تھی۔

یاد رہے کہ دہشت گرد اپنے ہلاک شدہ ساتھیوں کی لاشیں بھی وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلے ہیں۔

جنوبی شام کے درعا میں بھی فوج نے  تحریرالشام کے کمانڈر باسم الغنیم سمیت 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

شامی افواج کے جنگی طیاروں نے درعا البلد میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کئی مرتبہ بمباری کی۔

دوسری جانب شمالی شام کے حماہ میں فوج نے صوران، طیبۃ الامام، البویضہ، تل بزام و مورک میں دہشت گرد تنظیم جبھۃ النصرہ کے خلاف اپنا آپریشن جاری رکھا ہوا ہے جس میں تحریر الشام کا سرگرم رکن موئد کنیساوی بھی مارا گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری