افغانستان میں داعش، پاکستان کے پروردہ جنگجؤوں کا نام ہے، امر اللہ صالح


افغانستان میں داعش، پاکستان کے پروردہ جنگجؤوں کا نام ہے، امر اللہ صالح

کابل حکومت کے سلامتی امور کے وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پروردہ جنگجو مذہبی منافرت پھیلانے کیلئے داعش کے نام کا سہارا لے رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کچھ دن پہلے ہی اشرف غنی کے خصوصی حکم پر وزیر بنائے گئے قومی سلامتی کے سابق سربراہ نے ٹوئیٹ کیا ہے کہ پاکستان کے پروردہ انتہاپسند جنگجو داعش کی آڑ میں اپنی سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جنبش روشنائی (روشنائی تحریک) کے دوران قتل عام، کابل میں مدرسہ باقر العلوم نیز سردار داود خان اسپتال کے قتل عام کی ذمہ داری بھی انہی لوگوں کے سر ہے۔

افغان سلماتی امور کے وزیر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ داعش کی آڑ میں کوت اور اچین میں سر گرم ہیں نیز اس علاقہ سے ہزاروں لوگوں کی در بدری کا سبب بھی بنے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان لوگوں نے قوم کے بااثر اور نوجوان طبقے کا قتل عام کرتے ہوئے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے اور چھوٹے چھوٹے بچوں کو سر کاٹنے اور اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دینے میں مصروف ہیں۔

امراللہ کے مطابق ان لوگوں کو پاکستان سے اسلحہ نیز دوسری ضروریات کا سامان ملتا ہے جس کی وجہ سے یہ عناصر پاکستان کی سرزمین پر کوئی مخالف کارروائی انجام نہیں دیتے۔

انکے مطابق افغانستان کو اس نقلی اور جعلی ہتھیار بند داعشی گروہ سے زیادہ نقصان کسی اور خارجی حملے نے نہیں پہنچایا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری