جنوبی مشرقی ترکی میں بم دھماکہ


جنوبی مشرقی ترکی میں بم دھماکہ

جنوبی مشرقی ترکی کے دیار بکر شہر میں ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ دوران کے ایک مرکز میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ترکی کے شہر دیار بکر میں ہونے والے دھماکے میں دو افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ ترکی میں آئین میں ترمیم کیلئے ریفرنڈم کروایا جارہا ہے اور اس جنجال برانگیز ریفرنڈم کیلئے آج صبح سے رائے شماری شروع ہو گئی ہے۔

اس مسودہ کی موافقت کی صورت میں 1923 میں جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعد سے ملک کے آئین میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی آئے گی۔

ترکی میں پارلیمانی نظام کے بدلنے سے صدارتی نظام رائج ہونے کا مطلب یہ ہوگا کہ "رجب طیب اردوغان جن کو اب بھی کافی سارے اختیارات حاصل ہیں، مزید بے پناہ اختیارات کے حامل ہوجائیں گے۔

ریفرنڈم کے مخالف افراد کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی کے نتیجے میں ترکی کے حکمران جابر اور آمر بن جائیں گے جبکہ موافقین کا نظریہ ہے کہ صدارتی نظام کے تحت ملکی صورتحال بہتر ہوگی نیز موجودہ صورتحال کی نسبت ملک میں امن و امان کا ماحول ہوگا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری