الرقہ میں داعش کا مضبوط گڑھ تباہ


الرقہ میں داعش کا مضبوط گڑھ تباہ

شامی فضائیہ نے الرقہ میں کارروائی کرکے دہشت گردوں کےسب سے بڑے مرکز کو تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے جنگی طیاروں نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملے کئے ہیں جس میں داعش کا سب سے اہم اور بنیادی مرکز تباہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ داعش کےخلاف امریکی اتحاد نے دیرالزور کے علاقے میں اتوار کی شب بمباری کی تھی جس میں داعش کے اسلحہ خانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

امریکی اتحاد کے طیاروں نے اتوار کے روز المیادین، البوکمال اور غرانیج میں بھی فضائی کارروائی کرکے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ شامی فضائیہ نے حلب میں خودکش دھماکے کے بعد یہ کارروائی کی ہے۔

حلب کے قریب باغیوں کے اس خودکش دھماکوں میں 118 سے زیادہ شیعہ بچے اور عورتیں شہید ہوئے جبکہ 224 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری