سعودی عرب کا جیزان میں اپنے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف


سعودی عرب کا جیزان میں اپنے فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کا اعتراف

سعودی وزارت داخلہ نے جیزان کے علاقے میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر چار اہلکاروں کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے جیزان کے علاقے میں بارودی سرنگ کے زد میں آکر چاراہلکاروں کی ہلاکت یا زخمی  کی تصدیق کی ہے۔

سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ جنوبی عربستان کے علاقے جیزان میں چار سعودی اہلکار بارودی سرنگ کی زد میں آئے ہیں جس کی وجہ سے ایک فوجی ہلاک اور مزید تین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق سعودی سیکورٹی اہلکار پیدل گشت کررہے تھے اور بارودی سرنگ کی زد میں آگئے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد کے حملوں کے خلاف یمنی فوج اور عوامی رضا کار جیزان کے علاقے میں کافی سرگرم نظر آرہے ہیں، اس سے قبل بھی سعودی فوج پر کئی حملے ہوچکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری