کشمیر؛ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 60 طلباء زخمی


کشمیر؛ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 60 طلباء زخمی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مظلوم عوام پر بربریت جاری رکھتے ہوئے مزید 60 طلبا کو زخمی کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے اور تازہ ترین واقعہ میں قابض فورسز نے فائرنگ کر کے 60 طلبا کو زخمی کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر میں ایس پی کالج کے طلبا بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے کہ قابض افواج نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 60 طلبا زخمی ہو گئے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز نے طلبا کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس شیل اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چند روز قبل ہونے والے ڈھونگ ریاستی انتخابات کو کشمیری عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا اور الیکشن والے روز پوری وادی میں بھارت اور کٹھ پتلی حکومت کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ کر کے 8 کشمریوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کردیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری