امریکی کانگریس میں ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی تجویز پیش


امریکی کانگریس میں ایران پر مزید پابندیاں لگانے کی تجویز پیش

موصولہ اطلاع کے مطابق امریکی کانگریس کے ممبران نے ایران، روس اور شام پر مزید پابندیاں لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ مقننہ کے بعض ارکان نیز مشاوران نے واشنگٹن پوسٹ کو خبر دی ہے کہ امریکی کانگریس بشار اسد، ایران نیز روس کے خلاف مزیر پابندیاں عائد کر سکتی ہے۔

کانگریس کی روابط خارجہ کمیٹی کے صدر ایڈ رویس کا کہنا ہے کہ نئے قانونی خاکے  میں بشار اسد کے قتل عام کو روکنے کیلئے حکومت کو ضروری مالی اور سیاسی اختیارات دئے جائیں گے۔ نیز یہ قانون اسد کے اصلی حامی ایران اور روس سے مذاکرات کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

اطلاع کے مطابق کانگریس اور سینیٹ ایران کی تین ایئرلائنوں کو محدود کرنے کیلئے بھی سر گرم عمل ہے۔

امریکہ کے بقول، ان ایئرلائنز کے ذریعہ ایران بشار اسد کیلئے اسلحہ اور دیگر ضروری اشیاء ارسال کرتا ہے۔  

یاد رہے کہ اوباما کے دور حکومت میں ایران کے کامیاب ایٹمی مذاکرات کے بعد، ان ائیر لائنز سے پابندیاں ہٹا لی گئیں تھیں۔  

ریپبلکن سیاستدانوں نے ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بوئینگ جیسی فضائیہ کمپنیوں کے ایرانی ایرلائنز کے ساتھ تجارت کرنے کے اجازت نامہ کو منسوخ کرے۔

واضح رہے کہ روبیو نے ٹرمپ کو خط لکھ کر آسمان کمپنی کے سی ایی او، حسین علایی کی سپاہ پاسداران میں رکنیت کا معاملہ ذکر کیا تھا۔

شام کے سلسلے میں بھی ریپبلکن ممبران نے نئی حکمت عملی کا مطالبہ کیا ہے۔

مارک دوبویٹز نے کہا ہے کہ شام کے خلاف ٹرمپ کی نئی حکمت عملی میں پابندیاں بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں جنہیں اوباما نے اپنے دور حکومت میں اٹھا لیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری