ترکی؛ ہنگامی حالت میں تیسری مرتبہ مزید تین ماہ کی توسیع


ترکی؛ ہنگامی حالت میں تیسری مرتبہ مزید تین ماہ کی توسیع

ترک حکومت نے تیسری مرتبہ ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم نیوز نے اناتولی کے حوالےسے نقل کیا ہے کہ ترک حکام  نے ملک کی ہنگامی حالت میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔

ترک نائب وزیراعظم نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی اور بدامنی کے پیش نظر تیسری مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کی جائے گی۔

ملک میں ہنگامی حالت کی تجدید کے لئے ترکی کی سلامتی کونسل کی طرف سے سفارش کی گئی ہے جس سے متعلق بل 19 اپریل کو  پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ترک حکومت نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت کے تناظر میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا تھا۔

 خیال رہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ سے ترک حکام کو اختیار ملتا ہے کہ وہ پارلیمان کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی کارروائی کرسکیں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے سے ترکی میں دہشت گرد کارروائیاں شدت اختیار کر گئی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری