صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی اسیروں کو رہائی دلانا ہمارا فریضہ ہے، القسام


صیہونی جیلوں میں بند فلسطینی اسیروں کو رہائی دلانا ہمارا فریضہ ہے، القسام

حماس کے عسکری وینگ عزالدین القسام کے ترجمان نے فلسطینی اسیروں کی آزادی کو القسام کا اولین فریضہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی قیدیوں کی جدوجہد پر قریب سے نظر رکھے ہوئے ہیں ہمیں یقین و اطمینان ہے کہ فلسطینی قوم اور ہمارا جہاد کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔

انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی ہمارا اولین فریضہ ہے عنقریب صیہونی جیلوں کے  دروازے ٹوٹ جائیں گے۔

یاد رہے کہ مروان البرغوثی کی زیر قیادت، صیہونی جیلوں میں بند 1500سے زائد فلسطینی قیدیوں نے عزت و سرافرازی کے نام پر بھوک ہڑتال کر رکھی ہے۔

قیدیوں کی زبوں حالی کو دور کرنے کیلئے صیہونی حکام سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد یہ تحریک شروع ہوئی ہے۔

فلسطینی پارلیمینٹ صیہونی جیلوں میں بند قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 1974 کے بعد سے ہر 17 اپریل کو عالمی و قومی انسانی دن کے طور پر مناتی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری