آستانہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے روس، ایران اور ترکی تہران میں جمع ہونگے


آستانہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے روس، ایران اور ترکی تہران میں جمع ہونگے

"آستانہ" کے عنوان سے ماہرین کا اجلاس آج (18 اپریل کو) تہران میں منعقد ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آستانہ اجلاس آج بروز منگل تہران میں منعقد ہوگا۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ آج (منگل کو) تہران میں ایک روزہ آستانہ نشست منعقد ہوگی جس میں روس، ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

امید ہے کہ اس نشست سے حاصل ہونے والے نتائج حسب سابق مثبت ہونگے اور آئندہ مئی میں ہونے والی نشست کیلئے مفید اور مددگار ثابت ہونگے۔

اس نشست میں تینوں ممالک کے فوجی افسران بھی حصہ لیں گے تاکہ امن و صلح کا راستہ نیز اس کے انتظامی امور، میدان جنگ میں پیش آنے والے تلخ واقعات کا تجزیہ کر سکیں۔

یہ اجلاس ترکی کی درخواست کے مطابق اور ایران اور روسی موافقت کے بعد میڈیا اور صحافیوں کی غیرموجودگی میں منعقد ہوگا۔

 

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری