کیلی فورنیا فائرنگ میں تین افراد ہلاک


کیلی فورنیا فائرنگ میں تین افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی جس کے کچھ شواہد مل گئے ہیں۔

کیلی فورنیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کو مطلوب تھا کیونکہ پہلے بھی اس قسم کی مجرمانہ کارروائیاں کرچکا ہے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم اس سے قبل کئی مرتبہ دہشت گردانہ کارروائیوں کی دھمکیاں دے چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری