یمن کے صوبہ "تعز" میں 100 سوڈانی آلہ کار ہلاک/ سعودی ٹھکانوں پر یمنی میزائلوں سے حملے جاری


یمن کے صوبہ "تعز" میں 100 سوڈانی آلہ کار ہلاک/ سعودی ٹھکانوں پر یمنی میزائلوں سے حملے جاری

یمن کے فوجی ذرائع نے صوبہ تعز کے علاقے "المخا" میں ایک میزائل حملے کے نتیجے میں سو سوڈانیوں سمیت سینکڑوں سعودی آلہ کاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے فوجی ذرائع نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا ہے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ایک منفرد کارروائی کے دوران صوبہ تعز کے علاقے المخا کے "النار" پہاڑی سلسلے کو سعودی آلہ کاروں سے آزاد کرالیا ہے اور غاصب سعودی فوج کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان سے دوچار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں سینکڑوں سعودی آلہ کار بالخصوص 100 سوڈانی مارے گئے ہیں۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی آلہ کاروں کے الجمیلہ اور الصلو علاقوں میں موجود کیمپوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

دوسری جانب المسیرہ ٹی وی چینل نے بھی صوبہ جوف کے علاقے المتون میں 4 سعودی اہلکاروں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر زلزال میزائلوں سے حملے جاری

یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں نے سعودی عرب کے سرحدی علاقے نجران میں متجاوزین کے فوجی ٹھکانوں پر تین زلزال-2 اور متعدد کاتیوشا نامی میزائل داغے ہیں۔

یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ میزائل ان آلہ کاروں کے ٹھکانے پر جا لگے ہیں جنہیں سعودی عرب الموسم نامی فوجی کیمپ منتقل کر کے اگلے مورچوں پر بھیجنا چاہتا تھا۔

    

 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری