پاکستانی طلبا کی محنت رنگ لے آئی، پاکستانی اسٹال کی پہلی پوزیشن + تصاویر


پاکستانی طلبا کی محنت رنگ لے آئی، پاکستانی اسٹال کی پہلی پوزیشن + تصاویر

فردوسی یونیورسٹی مشہد میں منعقد ہونے والے سہ روزہ تیسرے سالانہ بین الاقوامی کلچرل فیسٹیول میں موجود 20 ممالک میں پاکستان کے اسٹال نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فردوسی یونیورسٹی مشہد میں منعقد ہونے والے سہ روزہ تیسرے سالانہ بین الاقوامی کلچرل فیسٹیول میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلبا و طالبات کی دن رات کی محنت رنگ لے آئی۔

20 ممالک میں پاکستان کے اسٹال نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے پاکستانی طلبا و طالبات کے چہرے کھل اٹھے۔

 اس فیسٹیول میں زندگی کے تمام شعبہ جات سے تعلقات رکھنے والے ہزاروں لوگوں اور مختلف یونیورسٹیوں کے بےشمار طلبا و طالبات نے شرکت کی اور پاکستان کے اسٹال پر تمام وقت ہجوم رہا۔

دانشجویان پاکستان و انچارج ھمایش پاکستان شناسی کے نمائندے سید اختر عباس نے تسنیم نیوز ایجنسی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہمارا مشن پاکستان کی ثقافت اور مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی اسٹال پر آنے والے بےشمار افراد مذہبی سیاسی اور ثقافتی حوالے سے بہت سے سوالات کرتے ہیں جن کے ہم جوابات دیتے ہوئے  پاکستان کی طرف سے امن اور محبت کے پیغام کو پوری دنیا تک پہنچانے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اسٹال میں پاکستانی دستکاری، ثقافتی لباس اور مخلتف دیدہ زیب جگہوں کی خوبصورت تصاویر رکھی آویزاں کی ہیں جنہیں لوگ بےحد سراہ رہے ہیں اور ان کی تصاویر لے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے مھندی لگانے کا بھی انتظام کر رکھا ہے، جہاں ایران کی خواتین کا کافی زیادہ رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پورے پروگرام کو ممکن بنانے میں فردوسی یونیورسٹی کے  پاکستانی طلبا و طالبات بہترین ٹیم ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ساتھ ادارہ بین ملل کے تمام مسئولین نے بہت مدد کی اور خصوصا وہاں کے انچارج جناب ڈاکٹر علی غنائی صاحب نے بہت زیادہ تعاون کیا۔

ان کے ساتھ ادارہ بین الملل کے ایجوکیشن انچارچ جناب سالار کریمی پور کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے جنہوں نے ہماری ہر ڈیمانڈ کو نظام اعلیٰ تک پہنچایا اور ساتھ ہی پاکستانی قونصلیٹ مشھد کے تمام اراکین کونسلر جنرل جناب یاور عباس صاحب، کونسلر جناب اشتیاق احمد کنول صاحب اور انکی پوری ٹیم نے بھی ہمیشہ کی طرح ہماری حوصلہ افزائی کی۔

انہوں نے اپنی کامیابی میں ان تمام لوگوں کے تعاون کو اس کامیابی کا سبب قرار دیتے ہوئے ان سب کا از تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ آج اس ایونٹ کا تیسرا اور آخری دن ہے۔

مذکورہ فیسٹیول میں 20 ممالک عراق، افغانستان، چین، ناروے، روس، انڈونیشیا، چلی، ترکی، تاجکستان، لبنان، جاپان، یمن، برطانیہ، شام، اٹلی، بحرین، تھائی لینڈ، جنوبی کوریا، امریکہ اور پاکستان کے طلبا و طالبات نے اسٹال لگائے ہوئے ہیں جن میں ان کے ممالک کے دستکاری، کتابچے، تحریری معلوماتی مواد و تصاویر، ملبوسات اور ہیرو اور مشاہیر کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری