پاک ایران تعلقات بےحد اہم ہیں، باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم رہیں گے، جنرل باجوہ


پاک ایران تعلقات بےحد اہم ہیں، باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم رہیں گے، جنرل باجوہ

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط کو بےپناہ اہمیت حاصل ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست کی ملاقات ہوئی۔

اس ملاقات میں علاقائی سیکورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دہشت گردی جیسے مشترکہ دشمن سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات بھی زیر غور آئے۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی روابط کوانتہائی اہمیت حاصل ہے، تاریخی راوبط باہمی احترام اور اعتماد کی بنیاد پر قائم رہیں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری