پاکستانی تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار


پاکستانی تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار

پاکستان کے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں قرآن پاک کی لازمی تعلیم سے متعلق پیش کیے جانے والا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمان نے قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قراردینے کا بل پیش کیا تھا۔

بل کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک کے مسلمان طلبا کو ناظرہ قرآن کی تعلیم دی جائے گی، جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبا کو قرآن کی مترجم تعلیم دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کے تحت نہ صرف دین اسلام کے عظیم پیغام کو سمجھا جاسکے گا بلکہ سچ، ایمانداری، برداشت، اتحاد و اتفاق سمیت زندگی گزارنے کے پرامن طریقوں کو بھی فروغ دیا جاسکے گا۔

جس کے بعد قرآن پاک کی لازمی تعلیم 2017 ء کا بل قومی اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری