گرفتاری کا خوف / طالبان کمانڈر نے خود کو ہی اڑا دیا


گرفتاری کا خوف / طالبان کمانڈر نے خود کو ہی اڑا دیا

ملک بھر میں جاری آپریشن ردلفساد کے تحت ٹانک کے علاقے شیخ اُتار میں سرچ آپریشن کے دوران تحریک طالبان کے اہم کمانڈر فضل امین نے گرفتاری کے خوف سے خود کو ہینڈ گرنیڈ سے اُڑا دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹانک پولیس نے بتایا ہے کہ خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر تھانہ گومل کے حدود میں واقع گاؤں جیوس میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

خفیہ اطلاع میں تحریک طالبان پاکستان کے اہم مقامی کمانڈر فضل امین ولد سیف اللہ قوم محسود ساکن جنوبی وزیرستان جو تھانہ گومل پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا، کی موجوگی کی بھی خبر ملی جس پر سیکورٹی فورسز اور پولیس نے ایک مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

اس دوران کمانڈر فضل امین نے فورسز کو دیکھتے ہی دستی بم سے حملہ کیا جسکے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا تاہم کچھ ہی دیر میں کمانڈر فضل امین نے گرفتاری کے خوف سے خود کو ہینڈ گرنیڈ سے اُڑادیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کردی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ آپریشن کے دوران دیگر کئی مشتبہ افراد کے بھی گرفتار ہونے کی اطلاعات ہیں، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری