العبادی: حشدالشعبی کی مدد سے تمام علاقوں کو آزاد کروائیں گے


العبادی: حشدالشعبی کی مدد سے تمام علاقوں کو آزاد کروائیں گے

عراقی وزیراعظم نے حشدالشعبی کے کمانڈروں سے ملاقات میں موصل آزادی آپریشن کے دوران عوامی رضاکار فورسز کی کاوشوں کو سراہا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے مغربی موصل کے آپریشنل علاقوں میں حشدالشعبی کے کمانڈروں سے ملاقات کے دوران کہا: "ہم عوامی رضاکار فورسز کی مسلسل کامیابیوں کے پیش نظر، ملک بھر کے علاقوں کو آزاد کرواسکتے ہیں۔"

انہوں نے موصل آزادی آپریشن کے دوران حشدالشعبی فورس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے تاکید کی: "موصل کے دائیں طرف علاقوں کی آزادی اپنے آخری مراحل میں ہے اور صرف عراق اور شام کی سرحدی علاقوں تلعفر، جنوب اور مغربی نینوا کی آزادی باقی ہے جو نہایت اہم ہے۔

العبادی نے اس بیان کیساتھ کہ داعش کا عقیدہ فاسد اور باطل ہے اور اسی لئے یہ گروہ ہر سامنے آنے والی چیز کو نابود کرتا ہے، کہا: داعش ہمیں اور ہمارے اعتقادات کو نابود کرنے کے درپے ہے۔"

یاد رہے کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے 19 فروری کو موصل کی آزادی کیلئے وسیع پیمانے پر آپریشن شروع کرنے کی خبر دی تھی۔

عراقی فورسز نے اس اعلان کے بعد زیادہ تعداد میں دیہاتوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا۔

عراقی فورسز نے 24 جنوری کو موصل کے بائیں جانب کی مکمل آزادی کی خبر دی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری