سعودی سرزمین پر یمنی فوج کی کارروائی، کئی سعودی اہلکار ہلاک


سعودی سرزمین پر یمنی فوج کی کارروائی، کئی سعودی اہلکار ہلاک

سعودی عرب کی سرزمین پر یمن کے فوجی آپریشن میں کئی سعودی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں نیز ان کے جنگی ساز و سامان کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج اور رضاکار دستوں نے سعودی علاقے جیزان اور عسیر میں اپنی فوجی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے سعودی فوج اور ان کے آلہ کاروں پر زبردست حملہ کرتے ہوئے اتحادی افواج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایک فوجی ذرائع کے مطابق، ربوعہ میں علب کے سرحدی علاقوں کے نزدیک سعودی حملے کو ناکام بناتے ہوئے یمنی نوجوانوں نے کئی سعودیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یمنی توپوں نے سعودی چھاؤنی الفریضہ پر گولے برساتے ہوئے کئی سعودی فوجیوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

یمنی فوج اور رضاکار دستوں نے تعز کے المعافر علاقہ کے الکدحہ گاؤں میں ایک منفرد کارروائی کرتے ہوئے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک کیا اور اس علاقے کو سعودی اتحادی افواج سے آزاد کرا لیا ہے۔

جنوب مشرقی تعز کے الحیفان کو بھی یمنی فوجوں نے سعودی چنگل سے آزاد کرا لیا ہے جہاں سے کئی دیگر سعودی آلہ کاروں کے مارے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

اسی دوران یمنی توپوں نے سعودی فوجیوں کے ہجوم کو المکلکل نیز الصلو میں بھاری گولا باری کا نشانہ بنایا۔

یمنی فوج نے صوبہ الجوف میں بھی سعودی اتحاد کے آلہ کار متجاوزین کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چار سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ 

یمنی فوج کے مطابق فوج کے شوٹر نے نجران میں واقع سعودی چھاؤنی لشبکہ کے نزدیک ایک سعودی فوجی کو ہلاک کر دیا ہے۔ 

دوسری طرف نجران کے العش میں سعودی ٹھکانے پر گولے برساکر یمنی فوج نے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک نیز کئی کو زخمی کر دیا ہے۔

یمنی فوج نے القطریین نیز رجلاء میں واقع سعودی ٹھکانوں پر بھی گولے داغے ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر یمن پر یلغار کر رکھی ہے تاکہ یمن کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو واپس اقتدار میں لا سکے۔

یمن پر سعودی حملوں میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری