الیکشن کی اصل دوڑ آج سے شروع / احمدی نژاد نااہل قرار


الیکشن کی اصل دوڑ آج سے شروع / احمدی نژاد نااہل قرار

ایران کی «شورای نگهبان» نے امیدواروں کی اہلیت جانچنے کے بعد اہل امیدواروں کی حتمی فہرست کو جاری کر دیا ہے جبکہ سابق ایرانی صدر احمدی نژاد کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی مطابق جمہوری اسلامی ایران میں «شورای نگهبان» کی ایک اہم ذمہ داری یہ ہے کہ ہر الیکشن میں امیدواروں کی اہلیت کو جانچنے کے بعد اہل امیدواروں کی حتمی فہرست کو جاری کر دیا ہے تاکہ امیدواران اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر سکیں۔

شورای نگهبان کی تحقیقات کی بعد ایران کے سابق صدر «احمدی نژاد» سمیت 1000 سے زیاده افراد کو نااہل قرار دیا ہے.

محمود احمدی نژاد آٹھ سال تک ایران کے صدر رہ چکے ہیں۔

اس زمرے میں شورای نگهبان نے کل جمعرات کو صدارتی الیکشن کے لئے فائنل لسٹ کا اعلان  کر دیا ہے۔

مذکورہ فہرست میں درج ذیل حضرات الیکشن کے لئے اہل قرار دیئے گئے ہیں:

  1. سید مصطفی آقا میر سلیم
  2. اسحاق جهانگیری
  3. حسن روحانی
  4. سید ابراهیم رئیسی
  5. محمد باقر قالیباف
  6. سید مصطفی هاشمی طبا

یاد رہے کہ ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات 19 مئی کو ہو رہے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری