شامی فوج کی کامیاب کارروائی / حماہ کا مضافاتی علاقہ طیبۃ الامام دہشت گردوں کے وجود سے پاک


شامی فوج کی کامیاب کارروائی / حماہ کا مضافاتی علاقہ طیبۃ الامام دہشت گردوں کے وجود سے پاک

شامی ذرائع کی اطلاع کے مطابق شامی فوج اور اسکے حامیوں نے شمالی حماہ کے مضافات میں واقع طیبۃ الامام کو دہشت گردوں کے قبضہ سے آزاد کرا لیا ہے۔

حلب میں تسنیم کے خصوصی رپورٹر کے مطابق شامی افواج نے جیش العزۃ نامی دہشت گرد تنظیم کے کمانڈروں سمیت کئی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتارتے ہوئے حماہ کے مضافات میں واقع طیبۃ الامام نامی علاقے کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔

شامی فوج نے طیبۃ الامام کے مغرب میں واقع المشبطہ کو بھی آزاد کرا لیا ہے۔

شامی فوجیں حلفایا شہر کی طرف بڑھ رہی ہیں جو دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے کے طور پر جانا جاتا ہے۔

حمص میں التیفور ہوائی اڈے کے شمال میں واقع "سد ابو کلہ " کو آزاد کراتے ہوئے شامی افواج روسی ائیر فورس کی مدد سے القطار اور الابتر کے پہاڑی علاقوں کے بقیہ حصہ کی آزادی کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک فوجی ذرائع کے مطابق، شامی افواج گیس اور تیل کے ذخائر نیز فوجی ٹھکانوں کی اور دہشت گردوں کی پیش قدمی کو روکنے اور اس علاقہ کے حفاظتی انتظام کو چاک چوبند کرنے کیلئے حمص کے مضافات میں فوجی سرگرمیاں تیز کئے ہوئے ہیں۔

دمشق میں بھی فوج نے مشرقی القابون میں کئی محلوں کو دہشت گردوں کے چنگل سے آزاد کر لئے ہیں۔

فوج کے ساتھ ہوئی جھڑپوں میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

 بلودان اور الزبدانی علاقوں سے مسلح عناصر کے اخراج کے بعد، فوجی جوان دہشت گردوں کے ذریعہ علاقہ میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں اور بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہیں۔

دوسری طرف دہشت گردوں سے منسوب میڈیا نے سعودی دہشت گرد عبداللہ المحیسنیی کی تصویریں شائع کی ہیں جس میں وہ زبدانی اور بلودان سے ادلب پہنچے دہشت گردوں کا استقبال کر رہا ہے اور انہیں شامی حکومت کے خلاف جنگ کی ترغیب دے رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری