افغان طالبان کے ہزاروں عضو پناہ گزینوں کے روپ میں جرمنی پہنچ گئے


افغان طالبان کے ہزاروں عضو پناہ گزینوں کے روپ میں جرمنی پہنچ گئے

جرمن ہفت روزہ جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں طالبان پناہ گزینوں کے روپ میں جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جرمن ہفت روزہ جریدے کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ہزاروں طالبان پناہ گزینوں کے روپ میں جرمنی پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے ملک کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

جرمن جریدے کا دعویٰ ہے کہ 2015 میں افغانستان سے پناہ گزینوں کے روپ میں ہزاروں خطرناک طالبان دہشت گرد جرمنی پہنچ گئے ہیں۔

ہفت روزہ جریدے کے مطابق جرمن سیکورٹی اہلکاروں نے کئی افغان تارکین وطن سے انٹریو لیا جن میں سے بعض نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے طالبان کے ساتھ روابط تھے اور افغانستان میں ان کے شانہ بشانہ لڑتے رہے ہیں۔

افغان طالبان ہونے کے اعتراف کے بعد جرمن سیکورٹی حکام کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں، خیال کیا جارہا ہے کہ افغان تارکین وطن کو کسی بھی طریقے سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

افغان طالبان کے ساتھ روابط ہونے کے شبہے میں 6 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک اندازے کے مطابق افغانستان کے تقریبا نصف حصے پر طالبان کا قبضہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری